ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گوا کے سابق آئی جی جیل ایلوس گومس آپ میں شامل ہوئے

گوا کے سابق آئی جی جیل ایلوس گومس آپ میں شامل ہوئے

Wed, 05 Oct 2016 19:31:14  SO Admin   S.O. News Service

پنجی، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گوا کے سابق جیل انسپکٹر جنرل ایلوس گومس آج یہاں عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت نے بیوروکریٹس کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی موجودگی میں آپ میں شامل ہوئے گومس نے کہا کہ میں نے گزشتہ 19سال میں اس انتظامیہ کو بہت قریب سے دیکھا ہے،یہاں نوکرشاہوں کے ساتھ بہت ناانصافی ہوتے ہوئے میں نے دیکھا ہے،ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کن لوگوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور کیوں عوام کی قیمت پر ایسا کرنا چاہتے ہیں۔آئی اے ایس کیڈر کے افسر رہے گومس نے اس سروس سے استعفی دیا تھا،ان کی آخری تعیناتی جیل انسپکٹر جنرل کے عہدے پر تھی۔اس سال جولائی میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے گومس پر زمین گھوٹالے میں اے سی بی کی طرف سے مقدمہ درج کیا گیا تھا،تاہم انہوں نے ان تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔


Share: