ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گنیش تہوار اور بقر عید کے پیش نظر گلبرگہ میں پولیس کے کڑے انتظامات

گنیش تہوار اور بقر عید کے پیش نظر گلبرگہ میں پولیس کے کڑے انتظامات

Wed, 07 Sep 2016 20:31:50  SO Admin   S.O. News Service

 

گلبرگہ7ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گنیش چترتھی اور بقر عید کے پیش نظر گلبرگہ پولیس نے ضلع بھر میں اور شہر گلبرگہ میں سخت حفاظتی انتظامات شروع کردئے ہیں۔ 4ستمبرکو شہر گلبرگہ کے ڈی آر پولیس پریڈ گراؤنڈ میں غیر سماجی عناصر اور روڈی شیٹرس کی پریڈ کروائی گئی ۔ شہر اور ضلع گلبرگہ کے مختلف پولیس تھانوں میں جن افراد کے خلاف مختلف جرائم اور غنڈہ گردی میں ملوث ہونے کی رپورٹس تھیں ایسے217افراد کی پولیس پریڈ گراؤنڈ پر پریڈ کروائی گئی ۔ سپرینٹینڈینٹ آف پولیس گلبرگہ مسٹر این ششی کمار کی قیادت ورہنمائی میں یہ پریڈ کروائی گئی تاکہ گنیش تہوار اور عید کے موقع پر شہر اور ضلع گلبرگہ میں امن قائم رہ سکے۔ ایس پی گلبرگہ نے تمام پولیس عہدہ داران پر زور دیا کہ وہ گلبرگہ میں امن کو قائم رکھنے پر بھرپور توجہ دیں تاکہ دونوں تہوار امن و سکون کے ساتھ منائے جا سکیں۔ سپرینٹینڈینٹ آف پولیس مسٹر این ششی کمار نے راؤڈی شیٹرس کی پریڈ کے موقع پر شریک ہوکر تمام غیر سماجی عناصر کو حیرت میں ڈال دیا ۔ 

Share: