ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گری راج نے جادھو کے معاملہ پر نریش اگروال کی بیان کی مذمت کی 

گری راج نے جادھو کے معاملہ پر نریش اگروال کی بیان کی مذمت کی 

Thu, 28 Dec 2017 11:32:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍ دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پاکستان کی جیل میں قیدہندوستانی شہری کلبھوشن جادھوکے اہل خانہ کے ساتھ کی گئی بدسلوکی کے سلسلہ میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر نریش اگروال کے تبصرہ کو بے حد شرمناک اور ناپسندیدہ قراردیا ہے۔مسٹرسنگھ نے آج یہاں پارلیمنٹ کیمپس میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ جادھو کا معاملہ ایک قومی احترام کا موضوع ہے۔پالیسی ایشوز پر تنازعہ اور تبصرہ تو ہوتے ہیں لیکن قومی وقار سے جڑے معاملوں پر سیاست کو شرمناک اور ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔


Share: