ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات: کار۔بس تصادم میں 7 نوجوان موقع پر ہلاک

گجرات: کار۔بس تصادم میں 7 نوجوان موقع پر ہلاک

Sat, 18 Nov 2017 22:53:22    S.O. News Service

مہسانا / گجرات، 18؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اوجھا مہسانا ہائی وے پر آج یہاں ایک گاڑی ایک ڈیوائڈر سے ٹکراکر سڑک کے دوسری طرف جا گری جہاں مخالف سمت سے آنے والے بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات کار سوار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ مہسانا تعلقہ پولیس کے انسپکٹر اے بی گو ئل نے کہا کہ حادثہ آج صبح موتی دا گاؤں کے قریب پیش آیا اور کار میں سوار ساتوں لوگ موقع پر ہلاک ہو گئے۔گو ئل نے کہا کہ مہلوکین کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان تھی اور وہ سبھی ایک دوست کی دعوت طعام سے واپس آرہے تھے ۔


Share: