ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کانگریس کے ممبران اسمبلی کو سوامی نے بتایا مویشی، بولے صرف بی جے پی دے سکتی ہے چارہ

گجرات کانگریس کے ممبران اسمبلی کو سوامی نے بتایا مویشی، بولے صرف بی جے پی دے سکتی ہے چارہ

Mon, 31 Jul 2017 11:55:29    S.O. News Service

نئی دہلی،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے راجیہ سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس ممبران اسمبلی کو بھگوا پارٹی کی خریداری کی کوششوں سے بچانے کی کوشش کے تحت ایک ریزورٹ میں بھیجے جانے پر انہیں مویشی بتایا۔سوامی نے جودھپور میں کہا کہ وہ کانگریس ممبر اسمبلی مویشی ہیں،انہیں ایک ریزورٹ میں منتقل کر دیا گیا،صرف بی جے پی ہی انہیں چارہ دے سکتی ہے۔بی جے پی حکومت گجرات میں حالیہ واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے یہ کہا۔کانگریس نے اپنے 44ممبران اسمبلی کو بنگلور کے باہر واقع ایک ریزروٹ بھیج دیا ہے۔ریاست میں کانگریس کے 57ممبران اسمبلی میں چھ نے گزشتہ دو دنوں میں پارٹی سے استعفی دے دیا ہے، جن میں سے تین جمعہ کو بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

سکم سیکٹر میں ہند۔ چین کے درمیان چل رہے تعطل پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خوشگوار کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے بدعنوانی کے الزام پر چھوڑنے کے بارے میں پوچھے جانے پر سوامی نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات ابھی بدتر ہو گئے ہیں۔


Share: