ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گجرات حکومت نے پاکستانی جیل سے رہا ہوئے 220ماہی گیروں کی نگرانی لی

گجرات حکومت نے پاکستانی جیل سے رہا ہوئے 220ماہی گیروں کی نگرانی لی

Tue, 27 Dec 2016 22:41:52  SO Admin   S.O. News Service

وڑودرا، 27دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ایجنسی کو سونپے گئے 220ماہی گیروں کی نگرانی کل دیر رات گجرات حکومت کے ماہی محکمہ کے حکام نے لے لی۔گجرات حکومت کے ماہی محکمہ کے سپرنٹنڈنٹ اشوک پٹیل نے بتایا کہ ان ماہی گیروں کو خیرسگالی قدم کے تحت 25دسمبر کو کراچی کے لادھی جیل سے رہا کیا گیا تھا،انہیں پیر کو واہگہ سرحد پر سرحدی سلامتی فورس(بی ایس ایف) کو سونپا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان ماہی گیروں کو گجرات واپس لانے کا انتظام کرنے کے لئے محکمہ جاتی ٹیم امرتسر میں موجود تھی۔رہا ہوئے ماہی گیروں میں سے ایک گر سومناتھ ضلع میں تاد گاؤں کے رمیش مکوانا نے امرتسر سے بات چیت میں کہاکہ ہم نے کبھی بھی پاکستان کی طرف سے ایک ساتھ 439ماہی گیروں کی رہائی کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا، یہ ہم سب کے لئے تعجب کی بات تھی۔پانچ جنوری، 2017کو پھر سے 219ماہی گیر رہا کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں واقع غیر سرکاری تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن نے ہمیں کراچی سے خصوصی ٹرین سے لاہور لانے کا اہتمام کیا۔مکوانا نے رہائی کا معاملہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے اٹھانے کے لئے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔مودی نے یہ مسئلہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے اٹھایا تھا۔
پاکستانی جیل میں گزارے گئے مشکل وقت کی بات کرتے ہوئے مکوانا نے کہا کہ انہیں بہت تکلیفیں ہوئی، کیونکہ قریب 100ماہی گیروں کو جیل کے ایک ہی کمرے میں رکھا گیا تھا،ساتھ ہی وہاں مچھروں کی بھی دقت تھی۔


Share: