ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اورہماچل پردیش الیکشن کی گنتی ،مودی بنام راہل پرپورے ملک کی نظر

گجرات اورہماچل پردیش الیکشن کی گنتی ،مودی بنام راہل پرپورے ملک کی نظر

Sun, 17 Dec 2017 23:43:45    S.O. News Service

احمد آباد،شملہ 17دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اورہماچل پردیش اسمبلی کے لیے ووٹوں کی گنتی کل ہوگئی۔گجرات انتخابات وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے جہاں وقار کا سوال ہیں وہیں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کانگریس کے نئے صدر کے طور پر راہل گاندھی اس امتحان میں کھرے اتر پاتے ہیں یا نہیں۔گجرات میں بی جے پی مسلسل چھٹی مدت کی توقع لگائی ہوئی ہے وہیں تقریباََدودہائی سے اپوزیشن میں رہی کانگریس کو اقتدار میں آنے کی امیدہے۔ریاست کے انتخابی نتائج کے اثرات 2019 لوک سبھا کے انتخابات پربھی ہوسکتے ہیں۔یہ نہیں بھول جاناچاہیے کہ 2014 میں، مودی گجرات کے ترقیاتی ماڈل کی بنیاد پر اقتدار میں آئے۔لیکن اس الیکشن میں ترقی کامدعابالکل بی جے پی لیڈروں کے بیانات سے غائب ہی رہا۔37 اضلاع میں مضبوط سیکورٹی فورسز کے درمیان ریاست کے 37 مراکز میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔گجرات میں، دو مراحل میں اوسط پولنگ 68.41 فیصد تھی۔ہماچل پردیش میں بھی کل ووٹوں کی گنتی ہو گی جس وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ اور سابق وزیر اعلی پریم کمار دھومل سمیت 337 امیدواروں کے انتخابی قسمت کا فیصلہ ہوگا. ریاست میں، حریف بی جے پی اور کانگریس نے تمام 68 نشستوں میں امیدوار کھڑے ہوئے.ہمالچ میں، 75.28 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔گنتی کے لیے بہت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام68 حلقوں میں 42 پولنگ اسٹیشنوں پر ایک ساتھ کاؤنٹنگ شروع کی جائے گی ۔چیف الیکشن افسر پشپندر راجپوت نے کہا کہ تمام گنتی مراکز میں تین درجے کی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات کے کل آنے والے نتیجوں پرپورے ملک کی نظر لگی ہوئی ہے اور ان نتیجوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کا وقار داؤ پر لگاہے۔چناؤکمیشن نے کل صبح ان دونوں ریاستوں میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی کیلئے سبھی ضروری تیاریاں پوری کرلی ہیں اور سکیورٹی کے پختہ انتظامات بھی کرلیے ہیں۔گجرات اسمبلی کی 182سیٹوں کیلئے انتخابات مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ہے۔


Share: