ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیدیلامیں ہندوجاگرن ویدیکے کی کارروائی ،غیرقانونی طور لے جایا جانے والا گائے کا گوشت اور وین ضبط، ایک شخص گرفتار

کیدیلامیں ہندوجاگرن ویدیکے کی کارروائی ،غیرقانونی طور لے جایا جانے والا گائے کا گوشت اور وین ضبط، ایک شخص گرفتار

Sun, 30 Jul 2017 13:15:07    S.O. News Service

پتور ،30؍جولائی(ایس او نیوز)منگلورو بنگلورو نیشنل ہائی وے پر پتور کے قریب کیدیلا نامی مقام پر صبح کی اولین ساعتوں میں مبینہ طور پر گائے کا گوشت لے جارہی ماروتی وین کا پیچھا کرکے ہندوجاگرن ویدیکے کے رضاکاروں نے گوشت اور وین پولیس کے ذریعے ضبط کروانے کی کارروائی انجام دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وین کے اندر ایک کوینٹل سے زیادہ گوشت موجود تھا۔ جب ہندوجاگرن ویدیکے والوں نے گوشت لے جارہی وین کو روکا تو وہاں تناؤ کی کیفیت اس وقت پیدا ہوگئی جب گوشت لے جانے والوں کے حمایتی اور ہندوجاگرن ویدیکے کے رضاکاروں کے بیچ تکرار شروع ہوگئی۔ پھر پتور ٹاون پولیس اسٹیشن کے ایس آئی نے موقع پر پہنچ کر گوشت لے جارہے شخص کو گرفتار کیا اور گوشت کے ساتھ وین بھی ضبط کرلی۔اس کے علاوہ یہ معاملہ فرقہ وارانہ رخ اختیار کرنے کے امکانات دیکھتے ہوئے اس علاقے میں پولیس بندوبست بڑھا دیا گیا ہے۔

ہندو جاگرن ویدیکے والوں کا الزام ہے کہ ستّی کلّی اور کیدیلاکے علاقے میں غیر قانونی قصائی خانے پوری آزادی کے ساتھ گؤ کشی میں لگے ہوئے ہیں اور مسلسل گوشت کی سپلائی ایک جگہ سے دوسری جگہ کی جارہی ہے۔اس تعلق سے جو ہندو رضاکار اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے لئے جان کا خطرہ کھڑا ہوجاتا ہے۔اس بنیاد پر پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان غیر قانونی قصائی خانوں پر روک لگانے کے لئے کڑے قدم اٹھائے جائیں۔


Share: