نئی دہلی،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ اسکیم پر تحقیقات مکمل نہ ہونے پر سی بی آئی کولتاڑا ہے۔عدالت نے کہا کہ ہم سی بی آئی کووقتافوقتاٹوکا لیکن ایسا نہیں لگتا کہ تحقیقات ختم ہوجائے گی۔سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ کوئلہ گھوٹالہ معاملات میں زیر التواء مقدمات کی تحقیقات کی ایک اسٹیٹس رپورٹ جمع کرے۔سپریم کورٹ نے تحقیقاتی ایجنسی سے تمام معاملات میں چارج شیٹ کو فائل کرنے کا مطالبہ کیا، جس نے فروری کے اختتام تک تحقیقات مکمل کردی ہے۔تحقیقاتی ایجنسی کو بھی باقی مقدمات میں تحقیقات مکمل کرنے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔