کنداپور ،8 / ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر کنداپور کے کمباشی اور ہیمّاڈی علاقے میں ٹینکر سے رسنے والے آئیل کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سوار حادثوں کا شکار ہوگئے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آج صبح یہ معاملہ پیش آیا ہے ۔ آئیل رسنے کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ سے پورا آئیل سڑک پر پھیل گیا اور سواریوں کے لئے خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ۔ کمباشی، کنداپور، ہیماڈی وغیرہ میں دیکھتے ہی دیکھتے یکے بعد دیگرے کئی موٹر بائک سوار گاڑیاں پھسلنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئے ۔
اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے پولیس نے سڑک کے ایک جانب موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر روک لگا دی اور ایک ہی جانب سے ٹریفک کے لئے راستہ کھول دیا ۔