ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے مرونتے پوسٹ آفس میں چوری کی واردات - ملزم  گرفتار

کنداپور کے مرونتے پوسٹ آفس میں چوری کی واردات - ملزم  گرفتار

Wed, 04 Sep 2024 11:57:45    S.O. News Service

کنداپور، 4 / ستمبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے مرونتے پوسٹ آفس میں چوری کی جو واردات پیش آئی تھی اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے گنگولی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم سراغ ملا جس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایس آئی ہریش اور بسوا راج کاناشیٹی کی ٹیم نے بھٹکل جالی کراس کے رہنے والے فوزان احمد (19 سال) کو گرفتار کیا ۔ تفتیش کے دوران گرفتار شدہ ملزم اور ایک نابالغ ملزم نے چوری کی واردات انجام دینے کی بات قبول کی ہے ۔ 
    
پولیس نے ملزم کے پاس سے جرم کے ارتکاب میں استعمال کی گئی KA 30 L009 رجسٹریشن نمبر والی ایک ٹی وی ایس موٹر سائیکل ضبط کی ہے ۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔


Share: