ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب ماروتی اومنی اور پرائیویٹ بس کی خطرناک ٹکر؛8 طلبا جاں بحق؛ دیگر 6 شدید زخمی

کنداپور کے قریب ماروتی اومنی اور پرائیویٹ بس کی خطرناک ٹکر؛8 طلبا جاں بحق؛ دیگر 6 شدید زخمی

Tue, 21 Jun 2016 11:27:25  SO Admin   S.O. News Service

کنداپور21 جون (ایس او نیوز)  یہاں کے تراسی نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک پرائمری اسکول کےآٹھ طلبا جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر چھ شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں منی پال اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس پرائمری اسکول کے طلبا سے بھری ماروتی اومنی سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی تین طلبا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر سبھی طلبا شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوالگ الگ ایمبولنس کے ذریعے فوری طور پر منی پال لے جانے کا انتظام کیا گیا، مگر منی پال پہنچنے تک پہلے چار طلبا نے دم توڑ دیا۔ پھر مزید دو طلبا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈان بوسکو پرائمری اسکول کی ماروتی اومنی پر14 طلبا سوار تھے صبح قریب 9:30 بجے اومنی بچوں کو بھر کرہائی وے سے اسکول کی طرف مُڑ ہی رہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار بس جوکنداپور سے گنگولی جارہی تھی، اومنی سے ٹکراگئی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پوری اومنی کے پرخچے اُڑگئے۔  

اطلاع ملتے ہی گنگولی پولس موقع واردات پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو فوری طور پر منی پال اسپتال پہنچانے کا بندوبست کیا۔ فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔


Share: