سرینگر 17دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لاپتہ فوجی جوان میں سے ایک جوان کی لاش ملی ہے ، ہنوز چار مزید جوانوں کی تلاش جاری ہے ۔ گری سیکٹر تک اب تک تین لاپتہ فوجی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔فوجی جوان سرحد پر اپنی گشت اور ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ خرابی موسم کی وجہ سے وہ نیچے گرپڑے اوربرفباری میں گم ہوگئے ، ان کی تلاشی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں ؛لیکن خراب موسم کی وجہ سے بچاؤ کی کاروائی میں دقتوں کا سامنا ہے ۔ اب جب کہ مطلع صاف ہوا ہے اور موسم کھلا ہے تو لاپتہ فوجی جوان میں سے ایک کی لاش ملی ہے ۔ مہلوک فوجی سامبا رہائشی کوشل کمار سنگھ بتایا جا رہا ہے ، ان کی لاش پانچ دن بعد ہی مل گئی ۔ یہ واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا ۔ فوجی حکام کے مطابق 11 دسمبر کو گریج کے علاقے میں تقریبا 8:30پر جب دس جوان کنٹرول لائن گشت کر رہے تھے اسی وقت موسم خراب ہوا اور شدید برفباری ہونے لگی جس کی وجہ سے وہ فوجی جوان لائن آف کنٹرول سے نیچے گر گئے اور برفباری میں دب گئے ۔ فوج نے فوری طور پر ان جوانوں کے بچاؤ کا کام شروع کیا لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں خاصی دقتیں پیش آ رہی تھیں ۔تاہم حکام نے واضح طورپر کہا ہے کہ مزید چار جوانوں کی تلاش جاری رہے گی اور ان کی لاش ڈھونڈ کر اہل خانہ کے سپرد کیاجائے گا ۔