ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر میں جمعہ کی نماز کے لیے کرفیو میں نرمی 

کشمیر میں جمعہ کی نماز کے لیے کرفیو میں نرمی 

Fri, 04 Nov 2016 19:16:00  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 4 ؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کشمیر میں بہتر ہوتی صورت حال کے پیش نظر وادی میں آج کہیں بھی کرفیو نہیں لگا ہے۔جولائی سے جاری بدامنی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب جمعے کی نماز کے لیے کوئی بھی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔انتظامیہ جمعے کو نماز کے بعد قانون وانتظام سے متعلق مسائل پیدا ہونے کے خوف سے وادی کے کئی علاقوں، خاص طور پر سری نگر کے پرانے علاقوں میں کرفیو لگایا کرتا ہے ۔حکام نے آج بہتر ہوتی صورت حال کے پیش نظر کرفیو نہیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک پولیس افسر نے کہاکہ کشمیر میں آج کہیں بھی کرفیو نہیں لگایا گیا ہے، لیکن احتیاطی طور پر قانون وانتظام کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سری نگر کے بٹمالو تھانہ علاقے میں کرفیو جیسی پابندی لگائی گئی ہے ۔افسر نے کہاکہ صورت حال پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے۔لوگ بغیر کسی روک ٹوک کے آمدورفت کر رہے ہیں۔ہر گزرتے دن کے ساتھ سڑکوں پر ٹریفک بڑھ رہا ہے، اس لیے کرفیو نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حالانکہ علیحدگی پسندوں کی طرف سے طلب کردہ ہڑتال کی وجہ سے وادی میں آج مسلسل 119ویں دن بھی معمولات زندگی متاثر ہے ۔وہیں کل رات یہاں سورا میں ایک ٹن کے سرکاری ہائی اسکول میں کچھ نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی، جس میں اسکول کا کچھ فرنیچر تباہ ہو گیا۔


Share: