ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر مسئلے پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے پاکستان:پاسوان

کشمیر مسئلے پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے پاکستان:پاسوان

Fri, 23 Sep 2016 19:20:40  SO Admin   S.O. News Service

پنجی،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان دنیا میں الگ تھلگ پڑ گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی نے اب نتائج دینے شروع کر دئے ہیں۔پاسوان نے جنوبی گوا میں ایک تقریب کے الگ کہا کہ دنیا اب یہ بات ماننے لگی ہے کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی اب ہندوستان کیلئے نتائج دینے لگی ہے۔فوڈانڈپینڈیٹ پاور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کی طرف سے منعقد 17ویں ’’ریگیولیٹرس اینڈ پلسی میرکس رٹیٹ‘‘سے خطاب کرنے کے لئے یہاں پہنچے۔پاسوان نے کہا کہ مرکز کشمیر مسئلے کو لے کر بہت سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو مرکزی حکومت اور وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے۔پاسوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے مختلف ممالک کا سفر کرکے صحیح خارجہ پالیسی اپنائی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں زبردست بہتری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی آزادی کے بعد بہترین خارجہ پالیسی ہے۔دنیا ہندوستان کے ساتھ ہے اور اس کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دیا جا سکتا ہے۔


Share: