ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیر بدامنی:ایک اورشہری نے دم توڑدیا ،ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 83پہنچی 

کشمیر بدامنی:ایک اورشہری نے دم توڑدیا ،ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 83پہنچی 

Sat, 01 Oct 2016 20:13:06  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گزشتہ ماہ مخالفت مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں زخمی ہوئے ایک اور نوجوان نے آج اسپتا ل میں دم توڑ دیا جس کے ساتھ وادی کشمیر میں حالیہ بدامنی میں مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 83ہو گئی ہے ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مظفر احمد پنڈت ستمبر کے دوسرے ہفتے میں بڈگام ضلع کے نربل علاقے کے چیک کووسا میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئی جھڑپ کے دوران چھر ے لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔نوجوان کو کچھ دنوں کے علاج کے بعد ایس ایم ایچ ایس اسپتا ل سے چھٹی دے دی گئی تھی لیکن شدید انفیکشن ہونے کی وجہ سے کچھ دنوں قبل اس کو بیمنا کے ایس کے آئی ایم ایس اسپتا ل میں داخل کرایا گیاتھا ۔افسر نے کہا کہ پنڈت نے آج صبح دم توڑ دیا۔اس کے ساتھ ہی کشمیر میں حالیہ بدامنی میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 83تک پہنچ گئی ہے ۔8 ؍جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے وادی کشمیر میں بدامنی پھیل گئی تھی ۔اسی درمیان سری نگر میں صورت حال میں بہتری آنے کے ساتھ آج کرفیو ہٹا لیا گیا لیکن علیحدگی پسندوں کی ہڑتال مسلسل 85ویں دن بھی جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہے ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سری نگر کے علاقوں میں کل لگایا گیا کرفیو ہٹا لیا گیا ہے اور کشمیر میں آج کہیں بھی کرفیو نہیں لگا ہے۔


Share: