ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کسان تحریک سے کور ووٹ بینک پر دباؤ ؛ دگ وجے چوٹالہ نے کسانوں سے مذاکرات کاکیا مطالبہ

کسان تحریک سے کور ووٹ بینک پر دباؤ ؛ دگ وجے چوٹالہ نے کسانوں سے مذاکرات کاکیا مطالبہ

Sat, 28 Nov 2020 18:51:03    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،28 /نومبر(آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج سے ہریانہ حکومت کی حلیف پارٹی جے جے پی بھی پریشان ہے۔ ہریانہ کی جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) اپنے کورووٹ بینک (کسانوں) کو لے کر دباؤ محسوس کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی رہنما دگ وجے چوٹالہ نے مرکز سے کسانوں سے فوری طورپر بات کرنے کی درخواست کی ہے۔

چوٹالہ نے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ کسانوں سے فوری طور پر بات چیت شروع کریں۔ کسانوں کے شکوک وشبہات کو دور کیا جائے۔ جے جے پی رہنما نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ سردی اور کورونا کی وجہ سے اجلاس میں تاخیر نہیں کی جانی چاہئے۔ مرکزی حکومت نے کسانوں کی تنظیموں کو 3 دسمبر کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ چوٹالہ نے کہا کہ کاشتکاروں کو 3 دسمبر کے بجائے فوراً بلایا جائے۔ کسانوں کو اتنے دن نہیں رکھا جانا چاہئے۔

اسی دوران زرعی قوانین اور کم سے کم سپورٹ قیمت کے بارے میں کاشتکاروں کے شکوک و شبہات اور وزارتی سطح کی بات چیت سے دور ہونا ضروری ہے۔اہم بات یہ ہے کہ پنجاب کے کسانوں نے مرکزی حکومت کے منظور کردہ زرعی قوانین کے بارے میں 26-27 دسمبر کو دہلی کوچ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہیں دہلی-ہریانہ کے سنگھو بارڈر، ٹکری بارڈر اور کرنال ہائی وے جیسے بہت سے مقامات پر روک دیا گیا۔ اس دوران دہلی پولیس اور کسانوں کے درمیان کئی مقامات پر تصادم بھی دیکھنے میں آیا۔ آخر کار جمعہ کی شام کو دہلی پولیس نے براڑی کے نرینکاری گراؤنڈ میں کسانوں کو احتجاج کرنے کی اجازت دی۔ تاہم زیادہ تر کسان براڑی جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں رام لیلا میدان میں احتجاج کرنے کی اجازت دے۔


Share: