ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک ہاؤزنگ بورڈ میں بدعنوانی کو سیاسی رنگ خرد برد کے الزام میں اے سی بی نے دو انجینئر سمیت 5افراد کو گرفتارکیا

کرناٹک ہاؤزنگ بورڈ میں بدعنوانی کو سیاسی رنگ خرد برد کے الزام میں اے سی بی نے دو انجینئر سمیت 5افراد کو گرفتارکیا

Thu, 21 Dec 2017 10:52:32    S.O. News Service

میسورو،20/دسمبر(ایس او نیوز)رقمی خرد برد کے الزامات پر اینٹی کرپشن بیورو نے کرناٹک میں پانچ افرادبشمول کرناٹک ہاؤزنگ بورڈ (کے ایچ بی)کے دو انجینئرس کو گرفتار کرلیا ۔ملزمین کی شناخت ایم بی سوماشیکھر اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئرکے ایچ بی،ایم مہیش اسسٹنٹ انجینئرکے ایچ بی میسورواور تین درمیانی افراد گیانیشور ،وجئے کمار اور این بی واسو کے طورپر کی گئی ہے ۔اے سی بی کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میسورو سے قریب یلوال کے گنگرال چترا اور یلچاناہلی میں ہاؤزنگ اور ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لئے اراضی حاصل کرنے کے لئے رقم میں یہ خرد برد کی گئی تھی ۔کے ایچ بی نے36.5لاکھ روپئے فی ایکڑ کے حساب سے سال2008اور2009میں81؍ایکڑ اراضی حاصل کی تھی اور کسانوں سے اراضی کے حصول پر اسے31؍کروڑ روپے ادا کرنے پڑے ۔اراضی کے حصول اور رقمی ادائیگی میں بے قاعدگیوں کی شکایات کی بنیاد پر حکومت نے اس معاملہ کو لوک آیکتہ کے حوالہ کردیا ۔لوک آیکتہ نے اس بات کا پتہ چلایا کہ کے یچ بی کے عہدیداروں نے درمیانی افراد سے ساز باز کرتے ہوئے کسانوں کو واجب الادا رقم کے ایک حصہ کو خرد برد کرلیا۔یہ رقم کسانوں سے حاصل کی گئی اراضی کے بدلے معاوضہ کے طور پر انہیں ادا کی جانی تھی۔ اے سی بی نے لوک آیکتہ کی جانچ کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرتے ہوئے5؍ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ درمیانی افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا جبکہ دو انجینئرس کو پولیس کی تحویل میں دیا گیا۔ پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔اے سی بی کی جانب سے کی گئی گرفتاری کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔ ریاستی سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ چامنڈیشوری کے رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا وزیر اعلیٰ سدارامیا کے مد مقابل بن کر الیکشن لڑنے جارہے ہیں، ان پر شکنجہ کسنے کے لئے سدارامیا اے سی بی کو استعمال میں لارہے ہیں، کیونکہ جی ٹی دیوے گوڈا کرناٹک ہاؤزنگ بورڈ کے سابق صدر رہے ہیں، کے ایچ بی ایس بد عنوانی کے ذریعہ جی ٹی گوڈا کو بلاک میل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ کے ایچ بی بد عنوانی کے تحت درج ایف آئی آر میں جملہ 46افراد کا نام ہے، جس میں بورڈ کے سابق صدر جی ٹی دیوے گوڈا کا بیٹا جی ڈی پریش گوڈا اور بھائی یدور کے نام بھی شامل ہیں، ایف آئی آر میں نام آنے کی وجہ سے جی ٹی گوڈا اور بیٹے کے سر پر گرفتاری کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔ چونکہ جی ٹی گوڈا جے ڈی ایس کے رکن اسمبلی ہیں، اور جے ڈی ایس کے امیدوار کے طور پر آنے والے اسمبلی انتخابات میں سدارامیا کے مدمقابل انتخاب لڑنے جارہے ہیں۔


Share: