ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے کارکلا میں المناک سڑک حادثہ؛ بائک اور لاری کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

کرناٹک کے کارکلا میں المناک سڑک حادثہ؛ بائک اور لاری کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

Mon, 30 Sep 2024 20:10:46    S.O. News Service

اُڈپی، 30/ستمبر (ایس او نیوز) - ضلع کے  کارکلا میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک بائک، جس پر پانچ لوگ سوار تھے، منی لاری کی ٹکر کی زد میں آگئی۔ حادثہ پیر کی سہ پہر قریب چار بجے  کو کارکلا-دھرمستھلا ہائی وے پر ہوسمارو پاجی گڈے کے قریب پیش آیا۔

پولس  ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بائک پر میاں، بیوی اور ان کے تین بچے سوار تھے۔ لاری کی زوردار ٹکر سےتین  افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ  ایک بچی نے  اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی شناخت سریش اچاریہ (36)، ان کی بیٹی سمیکشا (7)،  سُشمیتا (5)، اور بیٹا سُوشانت (2) کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے میں سریش کی اہلیہ میناکشی اچاریہ (32) شدید زخمی بتائی گئی ہیں  اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

کارکلا مضافاتی پولیس نے منی لاری ڈرائیور ہیمنت  کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں  گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Share: