ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کبڈی کھلاڑی نے اپنا طلائی تمغہ جے للتا کو وقف کیا

کبڈی کھلاڑی نے اپنا طلائی تمغہ جے للتا کو وقف کیا

Tue, 01 Nov 2016 17:51:06  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی عالمی کپ فاتح کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ڈی چیرالاتھن آج تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کو دیکھنے کے لئے اپالو ہسپتال گئے اور انہوں نے اپنا طلائی تمغہ ’’اماں‘‘کے لئے وقف کیا۔چیرالاتھن نے ہسپتال کے باہر صحافیوں سے کہا کہ میں اپنا طلائی تمغہ اماں کو وقف کرتا ہوں۔جے للتا کا 22ستمبر سے اس اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔چیرالاتھن نے کہا کہ جے للتا نے ریاست کے کھلاڑیوں کے لئے کافی کام کیا ہے اور ان کی کوششوں سے بہت سے کھلاڑیوں کو فائدہ ملا ہے۔چیرالاتھن اس ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے جس نے حال میں کبڈی ورلڈ کپ جیتا تھا۔


Share: