کاپ، 28 / اگست (ایس او نیوز) کاپ میونسپالٹی کی مقامی سیاست میں ایک اہم اتار چڑھاو اس وقت سامنے آیا جب آج صبح ایس ڈی پی آئی کی ایک خاتون رکن بی جے پی شامل ہوگئی اور دوپہر کو وہ میونسپالٹی کی نائب صدر کے عہدے فائز ہوگئی ۔
ایس ڈی پی آئی کو چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والی خاتون میونسپالٹی رکن کا نام سریتا شیوا نند بتایا جاتا ہے ۔ سریتا نے کاپ حلقے کے بی جے پی ایم ایل اے گورمے سریش شیٹی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔
کاپ میونسپالٹی کے صدر کا عہدہ ہری ناکشی نے کے حصے میں آیا جبکہ شیڈول کاسٹ کے مختص نائب صدر کے عہدے پر سریتا منتخب کی گئیں ۔ اس عہدے کے لئے کانگریس پارٹی نے بھی مقابلہ کیا تھا ۔ مگر انتخاب سے چند گھنٹے قبل ہی ایس ڈی پی آئی کی رکن کو اپنی طرف مائل کرنے میں بی جے پی کامیاب ہوگئی اور اس عہدے پر قبضہ کر لیا ۔