ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کاویری تنازع:کرناٹک کے لئے انصاف کی مانگ کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے دیوگوڑا

کاویری تنازع:کرناٹک کے لئے انصاف کی مانگ کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھے دیوگوڑا

Sat, 01 Oct 2016 19:26:23  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور،یکم اکتوبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے کاویری دریا کا پانی چھوڑنے کو لے کر تامل ناڈو کے ساتھ جاری تنازع میں کرناٹک کے لیے انصاف کی مانگ کو لے کر آج اپنا انشن شروع کیا۔جنتا دل(سیکولر) کے 83سالہ سربراہ یہاں ریاستی سیکرٹریٹ میں قانون سازی کونسل کے سامنے مہاتما گاندھی کی مورتی کے قریب بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔سپریم کورٹ کے کل آئے حکم کے پس منظر میں گوڑا کا یہ فیصلہ اچانک سامنے آیا۔سپریم کورٹ نے کرناٹک کو چھ اکتوبر تک تمل ناڈو کو کاویری دریا کا 6000کیوسک پانی چھوڑنے اور مرکز سے کاویری پانی کے انتظامی بورڈ کا قیام کرنے کو کہا ہے۔بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے سابق وزیر اعلی دیوگوڑا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں،انسانوں کے زندہ رہنے کے لئے پینے کا پانی ضروری ہے۔مرکزی حکومت سے کرناٹک کو انصاف ملنے تک اپنا احتجاج جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے گوڑا نے کہا کہ ان کا اب بھی وزیر اعظم پر اعتماد ہے کہ وہ مسئلے کو حل کریں گے۔گوڑا نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو لے کر آج دن میں وزیر اعلی سدارمیاکی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں وہ حصہ نہیں لیں گے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ریاست کے لئے ایک دھچکا کے طور پر سامنے آیا ہے۔گوڑا سے ملنے کے لئے آئے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے ہمیشہ ریاست کے مفادات کے لئے جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ(بھوک ہڑتال)عدلیہ کی آنکھیں کھولے گا۔


Share: