کانپور،29اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شہر کے گھاٹم پور علاقے سے سابق کانگریس رکن اسمبلی اور کانگریس حکومت میں وزیر رہے کنور شوناتھ سنگھ کا کل دل کا دورہ پڑنے سے گوالیار(مدھیہ پردیش)میں انتقال ہو گیا،وہ تقریباََ90سال کے تھے اور گزشتہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔اترپردیش کانگریس انچارج غلام نبی آزاد نے آج ایک بیان میں سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ضلع مجسٹریٹ دفتر سے جاری ایک بیان میں سنگھ کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔سنگھ کانگریس حکومت میں وزیر تھے اور ڈپٹی اسپیکر بھی رہ چکے تھے۔سنگھ کی آخری رسومات آج گوالیار میں کی گئی۔کانگریس لیڈر آزاد نے اپنے بیان میں سنگھ کو کانگریس کا ایک مضبوط سپاہی بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے پارٹی کو ذاتی نقصان ہوا ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں کانگریس پارٹی ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔