ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا شفاف رافیل سودے پر سوال شرمناک ہے : نرملاسیتا رمن 

کانگریس کا شفاف رافیل سودے پر سوال شرمناک ہے : نرملاسیتا رمن 

Fri, 17 Nov 2017 22:06:00    S.O. News Service

نئی دہلی ،17؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا کہ رافیل سودے سے منسلک کانگریس کے الزامات نہایت رکیک اور شرمناک ہیں ؛کیونکہ ایک شفاف عمل کے بعد اس سودے کو حتمی شکل دی گئی تھی ۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 36 رافیل طیاروں کے لئے آخری معاہدے پرسی سی ایم کی منظوری کے بعد دستخط کئے گئے۔ یوپی اے کی حکومت 10 سال تک رافیل طیارے کی خریدنے کی تجویز پرمصر تھی ۔خیال رہے کہ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے فرانس کی کمپنی سے 58,000 کروڑ میں 36 رافیل طیارے خریدنے کا سودا کیا ہے جو ٹیکس دینے والے لوگوں کی گاڑھی کمائی ہے ۔کانگریس کا دعوی ہے کہ 2012 میں فرانس سے طیارہ خریدنے کے لئے یوپی اے حکومت نے جس معاہدہ کے مسودہ پر دستخط کئے تھے مودی حکومت اس سے تین گنا زیادہ رقم کی ادائیگی کر کے ہوائی جہاز خرید رہی ہے جو کہ ملک کے عوام کے ساتھ فریب کاری اور جعل سازی ہے ۔ اس کے سوا پارٹی کا الزام ہے کہ حکومت صرف ایک انڈسٹریل گروپ ریلائنس ڈیفنس لمیٹیڈ کو اپنے دوستانہ مراسم کی وجہ سے کیوں فائدہ پہنچا رہی ہے جو ملک کے غریب طبقہ اور کسانوں کے ساتھ بدترین ؛ بلکہ شرمناک مذاق ہے ۔ اپوزیشن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی نے فرانس کے ڈاسٹ ایو ایشن کے ساتھ تعاون میں 30 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس صورت میں حکومت تین گنا زیادہ رقم کی ادائیگی کرکے براہ راست انڈسٹریل گروپ ریلائنس کو فائدہ پہنچاکر دوستانہ حقوق ادا کرر ہی ہے ۔ 


Share: