بنگلور:19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئر کانگریس لیڈر ویرپا موئلی کہا کہ چھتیس گڑھ میں 15 سال بعد ان کی پارٹی اقتدار مخالف لہر پر سوار ہوکر اقتدار میں لوٹے گی۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ کانگریس ریاست کے نکسل متاثرہ علاقوں میں 18 سیٹوں میں اپنی سیٹیں12 سے بڑھا کر 15 کرے گی۔سابق مرکزی وزیر نے یہاں کہاکہ چھتیس گڑھ میں 15 سال کے بعد ہم یقینی طور سے اقتدار میں واپس آ رہے ہیں کیونکہ ریاست میں اور مرکز میں رمن سنگھ اور نریندر مودی حکومتوں کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر ہے۔انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس 90 اسمبلی سیٹوں میں سے 50۔55 سیٹیں جیتے گی اوراگر ہم اس سے بھی زیادہ سیٹیں جیتتے ہیں تو مجھے تعجب نہیں ہو گا۔ چھتیس گڑھ میں بیروزگاری ، نظم ونسق ، نوکری کے مسائل نے رمن سنگھ حکومت کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر پیدا کر دی ہے۔