ممبئی، یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں ریاست کی نویں کلاس کی تاریخ کی کتابوں سے پہلے وزیر اعظم اندرا گاندھی اورراجیوگاندھی کے نام پر مبنی کچھ حصوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کانگریس کے ایم ایل سی سنجے دت نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم کو لے کر ایمرجنسی اور بوفورس گھوٹالے سے متعلق جو ہتک آمیزحوالے ہیں، انہیں ختم کیاجاناچاہیے۔