ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس ممبر پارلیمنٹ کاالزام،تیکھے سوال پوچھے تو سشما سوراج نے ٹوئٹر پر کر دیا بلاک

کانگریس ممبر پارلیمنٹ کاالزام،تیکھے سوال پوچھے تو سشما سوراج نے ٹوئٹر پر کر دیا بلاک

Wed, 27 Dec 2017 21:59:45    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی سیاست میں رہنماؤں کے بہت سے نوک جھونک دکھتے رہتے ہیں۔تازہ معاملے میں کانگریس ممبر پارلیمنٹ کا ایک الزام مرکزی وزیر سشما سوراج پر سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے تیکھے سوال پچھے تو سشما سوراج نے انہیں ٹوئٹر کے بلاک کر دیا۔ایم پی پرتاپ باجوا نے مرکزی وزیر سشما سوراج پر الزام لگاتے کہا کہ کیا یہ وزارت خارجہ چلانے کا طریقہ ہے؟ کیا عراق میں لاپتہ 39ہندوستانیوں پر پوچھنے کے لئے پارلیمنٹ رکن کو بلاک کرنے کے لئے سشما سوراج جی کا آفس ایسا برتاؤ کرے گا؟۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ نے ایسا کرکے متاثرہ خاندانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے،جس کے خلاف وہ جلدی پارلیمنٹ میں خصوصی حقوق کی تجویزپیش کریں گے۔


Share: