ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھوبولے، وزیراعظم کی شبیہ خراب ہوئی،اس لئے پوسٹرمیں قدگھٹ گیا

کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھوبولے، وزیراعظم کی شبیہ خراب ہوئی،اس لئے پوسٹرمیں قدگھٹ گیا

Sun, 18 Nov 2018 01:47:16    S.O. News Service

چھتیس گڑھ:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس لیڈر اور پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر نوجوت سنگھ سدھونے مرکزی حکومت کو نشانہ بنانے کے دوران کہا کہ 90لاکھ کروڑ روپے بیرون ملک سے تو آئے نہیں،الٹے یہاں سے لوگوں کاپیسہ نکال لیا گیا ۔ خاص بات چیت کے دوران سدھو نے کہا کہ نیرو مودی، ویجے مالیا اور مہول چوکسی جیسے لوگوں کا پیسہ تو آیا نہیں،پیسہ عام لوگوں کاپیسہ لے لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بدنی حکومت کے لئے’جھوٹ بولے ،کواکاٹے‘ثابت ہو گا۔سدھو نے کہا کہ اکیلے اڈانی کا ایک لاکھ روپے کا این پی اے ہے۔حکومت نے 500اور 1000کا نوٹ بند کر دیا اور 2000روپے کا نوٹ لائی،یہ لوگ بلیک منی کو پرپل کرنا چاہتے تھے۔سدھو نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے صدر امت شاہ کا احمد آباد میں ایک بینک ہے، جس کا سالانہ کاروبار 13کروڑ روپے بھی نہیں ہے ،اس میں 735کروڑ روپے جمع ہوئے۔ 22500کروڑ روپے بلیک سے پرپل کرلیا۔
سدھونے سیدھت مودی پرنشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پوسٹروں پر وزیراعظم کا چہرہ اس لئے چھوٹا ہوگیا کیونکہ ان کی شبیہ خراب ہو گئی ہے۔کہا کہ کروڑ روپے خرچ کر کے سردار پٹیل کی مورتی بنائی گئی لیکن کسانوں کا قرض معاف نہیں ہوا۔سدھو نے کہا کہ منموہن سنگھ نے خام تیل کی قیمت کے بعد بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی ہے، لیکن حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی بھی نہیں کی، جبکہ 40ڈالر میں ایک بیرل ہے۔


Share: