بریلی ، لکھنؤ، 30 جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کاس گنج تشدد کو لے کر اتر پردیش کی حکومت پردباؤمسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اوراس کی قلعی کھلتی جارہی ہے۔ فیس بک پراس تشدد کو لے کر اب اس ریاست کے ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پوسٹ نے تنازعہ بڑھا دیا ہے۔بریلی کے ڈی ایم کیپٹن راگھوندر سنگھ نے کاس گنج واقعہ پر فیس بک پر ایک پوسٹ لکھا۔اتوار کی شام 7بج کر55 منٹ پرکیے گئے39الفاظ کے ان کے اس مختصر پوسٹ کے بعد تنازع کھڑاہوگیا۔
یو پی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرشاد موریہ نے اب کہا ہے کہ ڈی ایم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس مسئلے پر بی جے پی لیڈرونے کٹیارنے کہا ہے کہ اگرکاس گنج میں فوری کارروائی کی ہوتی تووہاں کوئی فساد نہیں ہوتا، انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے یہ فساد بھڑکا۔ بریلی کے ڈی ایم کی ذہنی حالت خراب ہوگئی ہے،علاج کی ضرورت ہے، ڈی ایم کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے۔ونے کٹیار نے کہاکہ ایسی ذہنیت والے کو پاکستان جاناچاہئے، ہندوستان میں پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں لگیں گے تو کیا ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگیں گے، ایسے میں افسر پرایکشن لیاجاناچاہیے۔
بریلی کے ضلع مجسٹریٹ کیپٹن راگھوندر نے 28 جنوری کو اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ’’ عجب رواج بن گیا ہے، مسلم محلوں میں زبردستی جلوس لے جاؤ اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگاؤ، کیوں بھائی وہ پاکستانی ہیں کیا؟ یہی یہاں بریلی میں کھیلم میں ہواتھا، اس کے بعد پتھرائو ہوئے،مقدمے درج کیے گئے‘‘۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کپتان راگھوندر ایک سابق فوجی افسر ہیں اور اسی سال 30 اپریل کو ریٹائر ہونے جارہے ہیں، ڈی ایم آروکرم سنگھ نام سے بنے اس فیس بک پیج پر یہ پوسٹ یوم جمہوریہ کے 2دن بعد کاس گنج میں ہوئی کشیدگی کے بعد کیا تھا۔دوسری طرف یوپی حکومت کے ترجمان اور توانائی کے وزیرشری کانت شرما نے کہا کہ انتظامی حکام کو ماحول کو سدھارنے میں اپنی طاقت لگانی چاہئے نہ کہ اسے بگاڑنے میں، ان کا کام نظام کو ٹھیک کرنا ہے۔دوسری طرف ان کے پوسٹ پر لوگوں کو 3 گھنٹوں تک جم کررد عمل دیا، جس کے بعد انہوں نے اس پوسٹ میں ترمیم کردی، تاہم بحث کے بعد انہوں نے ترمیم کرکے اس کی جگہ 26 جنوری سے منسلک تاریخی مواد ڈال دیا
،حالانکہ اس سے ایڈٹ ہسڑری نہیں مٹی،حالانکہ بحث بڑھتادکھائی دیا۔ انہوں نے اسے اپنا ذاتی نقطہ نظر بتایا۔تنازع کے درمیان انہوں نے 10 گھنٹے پہلے ایک اور پوسٹ ڈالاہے جس میں انہوں نے لکھاہے کہ’’کوئی گلیوں میں تمہیں کھوج رہا ہے شاید، جاؤ سو جاؤ زمانہ بڑا جذباتی ہو گیا ہے‘‘۔ ان کی اس پوسٹ پر مسلسل رد عمل آرہاہے۔2005 بیچ کے پروموٹر آئی اے ایس کیپٹن راگھوندروکرم سنگھ، آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد یو پی ریجنل سول سروسز میں تعیناتی لی تھی۔ اس سے پہلے شوراستی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رہے ہیں اور کچھ مہینوں میں ریٹائر بھی ہو نے والے ہیں۔