کاروار 22جون (ایس او نیوز)حکومت کرناٹک نے ضلع پنچایت صدر کو ایک وزیر کے برابر تنخواہ اور سہولتیں دینے کا فیصلہ اس سے پہلے کیا تھا۔ مگر اب ضلع پنچایت نائب صدور کو بھی تنخواہیں اور سہولتوں کا پیمانہ طے کیا گیا ہے۔ تازہ اعلان کے مطابق آئندہ ضلع پنچایت صدر کی تنخواہ اور سہولتوں کے 70%کے برابر تنخواہ اور سہولتیں نائب صدر کو بھی دی جائیں گی۔کرناٹکا وزیروں کی تنخواہوں کے قانون 1956کے مطابق سال2012میں حکومت نے حکم جاری کیا تھا کہ کمیشن کے چیرمین، سی ای او، بورڈ، ٹریبیونل، مشن اور اتھاریٹی جیسے عہدوں پر فائز افراد کو وزیر کے برابر تنخواہ اور سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔ اس کے بعد اب ضلع پنچایت کے صدور کے لئے بھی وہی پیمانہ اپنایا گیاتھا۔ نائب صدور کے سلسلے میں تازہ فیصلہ لیتے ہوئے حکم جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے قانون کے دائرے میںنائب صدور کے لئے کوئی تنخواہ یا مقام حاصل نہیں تھا۔