ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: اقلیتی طلبہ کے لئے تعلیمی وظیفہ - مستحق طلبہ سے درخواستیں مطلوب

کاروار: اقلیتی طلبہ کے لئے تعلیمی وظیفہ - مستحق طلبہ سے درخواستیں مطلوب

Sat, 07 Sep 2024 06:03:45    S.O. News Service

کاروار 6/ ستمبر (ایس او نیوز) موجودہ تعلیمی سال میں پوسٹ میٹرک اور میرٹ - کم - مینس تعلیمی وظیفہ (اسکالرشپ) کے لئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔

 محکمہ اقلیتی بہبود کے ضلع افسر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی یو سی ، ڈپلوما، آئی ٹی آئی ، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کورسس میں زیر تعلیم مسلم، عیسائی، جین، بدھ، سکھ اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس ریاستی اسکالرشپ کے لئے اہل ہونگے ۔ اس کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2024 ہے ۔

 اسکالرشپ کی جو شرائط ہیں اس کے مطابق :

 ۱۔ درخواست گزار طالب علم ریاست کرناٹکا کا باشندہ ہو ۔ ۲۔ سابقہ تعلیمی سال کے سالانہ نتائج میں کم از کم 50% مارکس کے ساتھ کامیابی درج ہو ۔ 

 ۳۔ خاندان کی سالانہ آمدنی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لئے 2 لاکھ روپے اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے لئے 2.5 لاکھ روپے کے اندر ہو ۔  

 ۴۔ طالب علم کا بینک اکاونٹ لازمی طور پر آدھار کارڈ کے ساتھ این پی سی آئی لنک کیا گیا ہو ۔

 اسکالر شپ کے لئے درخواستیں http://ssp.postmatric.karnataka.gov.in پر جمع کرنا ہوگا ۔ 

 مزید تفصیلات کے لئے http://dom.karnataka.gov.in ویب سائٹ یا پھر 8277799990 یا اپنے تعلقہ کے مائناریٹی آفیسر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔


Share: