ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار جیل میں زیر سماعت قیدی نے مچایا ہنگامہ - تمباکو نہ ملنے پر پھوڑاسر

کاروار جیل میں زیر سماعت قیدی نے مچایا ہنگامہ - تمباکو نہ ملنے پر پھوڑاسر

Fri, 30 Aug 2024 23:04:58    S.O. News Service

کاروار 30 / اگست (ایس او نیوز) کاروار ڈسٹرکٹ جیل کے اندر تمباکو فراہم نہ کیے جانے سے ناراض ایک زیر سماعت قیدی نے پتھر سے اپنا سر پھوڑ لیا جبکہ اس کے ذریعے پھینکے گئے پتھر سے ایک اور قیدی بھی  زخمی ہوگیا ۔

    بتایا جاتا ہے کہ مزمل نے تمباکو کا مطالبہ کیا اور تمباکو نہ ملنے پر ناراض ہو کر پتھر سے اپنا  سر پھوڑنے کے بعد دیوار پر پتھر دے مارا جو دیوار سے لگنے کے بعد پلٹ کر فرحان چھبّی نامی دوسرے قیدی کی پیشانی پر لگ گیا ۔ 

    جب ان دونوں کو اسپتال لے جانے کے لئے جیل سے باہر لایا گیا تو دونوں نے الزام لگایا کہ جیل عملے کی طرف سے ان پر حملہ ہوا ہے ۔ لیکن جیل میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ مزمل نے خود ہی اپنا سر پتھر سے پھوڑا ہے اوراس کے پتھر سے ہی فرحان بھی زخمی ہوا ہے ۔

    ضلع ایڈیشنل ایس پی جئے کمار نے بتایا کہ دونوں زخمی قیدیوں کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے آگے بتایا کہ  ان کے خلاف ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا جائے گا اور ضروری کارروائی کی جائے گی ۔  


Share: