نئی دہلی، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ایچ آئی وی متاثر ین اور اور ایڈس متاثرین کے مفادات کی حفاظت کرنے والے مسودہ قانون کو مزید مضبوط کرتے ہوئے حکومت نے اس میں ترمیم کو آج منظوری دے دی تاکہ ایسے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والوں کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے ایک رسمی نظام قائم کیا جا سکے اور قانونی جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔مرکزی کابینہ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ رہ رہے اور ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ’ایچ آئی وی اور ایڈس بل- 2014‘کو منظوری دے دی ۔بل میں ان باتوں کو درج کیا گیا ہے جن کی بنیاد پر ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں اور ان کے ساتھ رہ کر ان لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ان میں روزگار، تعلیمی اداروں، صحت دیکھ بھال خدمات، رہائش گاہ کے لیے یا کرایہ پر دی گئی املاک ، عوامی یا نجی دفاتر کے لیے کھڑے ہونے اور انشورنس کی فراہمی، جب تک کہ وہ انشورنس سائنس سے متعلق مطالعے پر مبنی نہ ہو، کے سلسلے میں عدم منظوری ، خاتمہ یا نامناسب رویے شامل ہے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ روزگار حاصل کرنے یا صحت کی خدمات یا تعلیم حاصل کرنے کی شرط کے طور پر ایچ آئی وی کی جانچ کی لازمیت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔بل کے مطابق، کسی بھی شخص کو ایچ آئی وی سے متعلق اس کی حالت کے بارے میں بتانے کے لیے اس وقت تک مجبور نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ اس کی باخبر رضامندی نہ ہو اور عدالت کے فیصلہ کے تحت ایسا کرنا لازمی نہ ہو۔ایچ آئی وی سے متاثر ہ لوگوں معلومات کا ریکارڈ رکھنے والے اداروں کو ڈاٹا کی حفاظت سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے۔تجویز کے مطابق 18سال سے کم عمر کے ایچ آئی وی سے متاثرہ یا شکار ہر شخص کو مشترکہ گھر میں رہنے اور گھر کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا حق ہے۔بل میں ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں اور ان کے ساتھ رہ کر ان لوگوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی وکالت کرنے یا ان سے متعلقہ معلومات شائع کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔بل نابالغوں کے لیے تحفظ بھی مہیا کراتا ہے۔12سے 18سال تک کا ایسا کوئی بھی شخص، جس میں ایچ آئی وی یا ایڈس سے متاثرہ خاندان کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے اور ان کو سمجھنے کے لیے ضروری تجربہ ہے، وہ 18سال سے کم عمر کے اپنے دوسرے بھائی یا بہن کے سرپرست کا کردار ادا کر سکتا ہے۔یہ تجویز تعلیمی اداروں میں داخلے، بینک اکاؤنٹس کے آپریشن، جائیداد کے انتظام، دیکھ بھال اور علاج سے متعلق معاملات میں لاگوہوگی ۔