ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈوکلام کیس کے بعد پہلی بار جمعہ کوہند-چین سرحد مذاکرات ہوگی

ڈوکلام کیس کے بعد پہلی بار جمعہ کوہند-چین سرحد مذاکرات ہوگی

Wed, 20 Dec 2017 21:03:53    S.O. News Service

نئی دہلی ،20؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان اور چین یہاں جمعہ کو اگلے دور کی سرحد مذاکرات کریں گے۔موسم گرما کے مہینے میں دونوں ممالک کے درمیان ڈوکلام میں 73 دنوں تک چلے فوجی تعطل کے بعد پہلی بار یہ مذاکرات ہوگی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے مختصر بیان جاری کر کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اور سرحدی تنازعہ پر خصوصی نمائندے اجیت ڈوبھال کی دعوت پر چین کے خصوصی نمائندے یانگ جییچی 22 دسمبر کو خصوصی نمائندے کی سطح کی بات چیت کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔مذاکرات سے پہلے چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنیگ نے کہا کہ خصوصی نمائندے سطح کے مذاکرات نہ صرف سرحد کے مسائل پر بحث کے لئے ایک اعلی سطحی ذریعہ ہے، بلکہ اسٹریٹجک مواصلات کے لئے بھی ایک پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں ہند-چین تعلقات عام طور پر اچھے رہے، لیکن ڈوکلام واقعہ نے دونوں ممالک کے لئے ایک بڑا چیلنج پیش کیا۔ہمیں مستقبل میں اس طرح کی کسی تصادم کو ٹالنے کے لئے اس واقعہ سے سبق سیکھنا چاہئے۔غور طلب ہے کہ چین اور ہند کے فوجی ڈوکلام میں 16جون سے ایک دوسرے کے سامنے ڈٹے ہوئے تھے۔دراصل ہندوستانی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو وہاں ایک سڑک بنانے سے روک دیا تھا۔بعد میں، 28اگست کو ہندوستان نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تصادم ختم ہونے کا اعلان کیا۔چین اس علاقے میں سڑک بنا رہا تھا، جس پر بھوٹان اپنا دعوی کرتا ہے۔


Share: