ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈورٹمنڈ میں دہشت گردی: حملے کی ذمہ داری کا نیا دعویٰ

ڈورٹمنڈ میں دہشت گردی: حملے کی ذمہ داری کا نیا دعویٰ

Sat, 15 Apr 2017 18:49:57    S.O. News Service

برلن،15اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کی بس پر کیے گئے حالیہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ایک مقامی جرمن اخبار کو بھیجی گئی ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ دراصل انتہائی دائیں بازو کے جرمن انتہا پسندوں نے کیا تھا۔ جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق ماہرین اس دعوے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل تفتیشی اہلکاروں کو حملے کے مقام سے بھی ایک پیغام ملا تھا، جس کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر مسلم شدت پسندوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ گزشتہ منگل کی شام کیے گئے اس حملے میں کلب کے ایک کھلاڑی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔
 


Share: