گلبرگہ26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ضلع انچارج وزیر گلبرگہ ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل نے کہا ہے کہ چیف منسٹر کرناٹک 27ستمبر کو بارش سے متاثرہ اضلاع گلبرگہ وبیدر کا دورہ کریں گے۔ وزیر موصوف نے مییڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کو حکمدیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی باز آباد کاری اور راحت رسانی کے کاموں میں تیزی لائیں ۔ انھوں نے کہا کہ مالگزاری محکمہ کے عہدہ داران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طورپر دیہاتوں کا دورہ کرکے بارش سے ہوئے نقصانات کا اندازہ لگائیں ۔ ڈاکٹر پاٹل نے کہا کہ گزشتہ تین دنمتواتر بارش سے جو سیلابی صورت حال پیدا ہوءئی ہے اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ چھ مویشی بہہ گئے ہیں ۔ 1331مکانات کو کلی یا جزوی طور پر نقصان پہونچا ہے۔ گلبرگہ کے 22مختلف مقامات پر راحت رسانی کے مراکز کھولے جارہے ہیں ۔ بارش سے ہوئے نقصانات کا اندازہ لگانے کے بعد ہی حکومت ان کی پابجائی کے اقدامات کرے گی ۔