ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چندہ دہندگان کی فہرست:آپ نے بی جے پی کو جانچ کرانے کا چیلنج دیا

چندہ دہندگان کی فہرست:آپ نے بی جے پی کو جانچ کرانے کا چیلنج دیا

Wed, 28 Dec 2016 22:02:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 28دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی نے مرکزی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ پارٹی کے چندے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائے اور سوال کیا کہ تفتیشی ایجنسیاں اپنے حق میں ہونے کے باوجود ایسی کون سی بات ہے جو مرکزی حکومت کو تحقیقات سے روک رہی ہے۔انکم ٹیکس حکام کو دی گئی چندہ دہندگان کی فہرست میں نادانستہ غلطیوں کی بات کو قبول کرنے کے دنوں بعد آپ کے دہلی کنوینر دلیپ پانڈے نے کہا کہ نظر ثانی ریٹرن جمع کرانے کو لے کر زیادہ کچھ نہیں دیکھنا چاہئے۔پارٹی نے حیرانی ظاہر کی کہ انتخابات سے پہلے ہی اس کے خلاف ایسے الزامات آنے لگے اور الزام لگایا کہ مرکزی وزارت خزانہ سے ایسے لیک کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہر شخص یا تنظیم کو نظر ثانی ریٹرل دائر کرنے کا حق ہے۔افسر غلطیاں صرف اس وجہ دیکھ پا رہے ہیں کیونکہ ہم نے ایک فہرست رسمی ویب سائٹ پر ڈالی ہے۔پانڈے نے کہا کہ بی جے پی نے 2015میں ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے آپ پر مشتبہ ذرائع سے غیر ملکی چندہ لینے کا الزام لگایا لیکن بعد میں مرکزی حکومت نے عدالت میں ایک حلف نامہ دے کر آپ کو کلین چٹ دے دی۔پارٹی ترجمان نے کہا کہ دہلی انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آپ کے بارے میں انکشافات کرنے کا دعوی کیا تھا۔انہوں نے کہا انہیں حیرت ہے کہ ان الزامات پر بی جے پی کو تحقیقات شروع کرنے سے کیا چیز روک رہی ہے۔
 


Share: