ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں لوک عدالت پروگرام؛ 32معاملات حل؛ لوک عدالت میں کم اخراجات اور معاملات جلد نپٹانے میں آسانی؛ مقررین کا اظہار خیال

چنتامنی میں لوک عدالت پروگرام؛ 32معاملات حل؛ لوک عدالت میں کم اخراجات اور معاملات جلد نپٹانے میں آسانی؛ مقررین کا اظہار خیال

Sun, 09 Apr 2017 14:56:09    S.O. News Service

چنتامنی:9 /اپریل(محمد اسلم؍ایس او نیوز)یہاں کے کورٹ کامپلکس میں تعلقہ لیگل سرویس اتھارٹی اڈوکیٹس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام لوک عدالت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 32 معاملات حل کئے جانے کی خبر کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ لوک عدالت سے معاملات حل کرنے کے لئے اخراجات بھی کم ہوتے ہیں اور معاملات جلد سے جلد نپٹائے جاسکتے ہیں۔ لہٰذا عوام کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے لوک عدالتوں کا فائدہ اُٹھائیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس لوک عدالت میں 72معاملات آئے تھے  جن  میں سے 32معاملات حل کرلئے گئے ہیں یہ لوک عدالت پروگرام ہر ماہ کے دوسرے ہفتے میں منعقد کی جاتی ہے۔

لوک عدالت پروگرام کے اختتام کے بعد خطاب کرتے ہوئے جے ایم ایف سی عدالت کی جج شیلا نے بتایا کہ لوک عدالت میں معاملات حل کرنے سے عدالتوں پر سے بوجھ بھی کم ہوگااور بقیہ معاملات پر زیادہ توجہ دینے میں مدد ملے گی۔ جے ایم ایف سی عدالت کی سینئر جج شکنتلانے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مختلف صنعت کاروں اور عوام کو لاکھوں روپئے فیس ادا کرکے وکلاء کی خدمت حاصل کرکے عدالتوں کے چکر کاٹنے سے چھٹکارا دلانے میں اس طرح کی لوک عدالتیں اہم کردار ادا کریں گے

ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کے تعلقہ صدر وکیل منجوناتھ ریڈی نے بھی خطاب کیا۔  اس موقع پر جج آر۔نٹیش وکیل ایشورا گوڈا،ویشوناتھ ،ایڈوکیٹ سی ایس انور خان سینئر وکیل ابرہیم وکیل وزیر احمد راجہ رام ،ہریش ،کرشنامورتی،رمیش وینکٹ رامنا ریڈی شیو ریڈی سرنیواس دیوراج سمیت کئی ایڈوکیٹس وغیرہ موجود تھے۔
 


Share: