ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں جعلی نوٹ کا معاملہ کی چھان بین سی او ڈی کے حوالے ؛ بینک مینجر شک کے گھیرے میں !

چنتامنی میں جعلی نوٹ کا معاملہ کی چھان بین سی او ڈی کے حوالے ؛ بینک مینجر شک کے گھیرے میں !

Mon, 05 Dec 2016 13:41:04    S.O. News Service

چنتامنی:7 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)گذشتہ روز چکبالاپور ضلع چنتامنی تعلقہ کے کرناٹک بینک میں رویندرہ ناتھ نامی شخص کے ذریعے جمع کی گئی 2لاکھ 80 ہزار روپیوں میں 1لاکھ 80ہزار روپئے جعلی ہونے کی واردات پیش آئی تھی اس معاملے میں بینک مینجر نے دو روز بعد یعنی 4 دسمبر کی صبح  چنتامنی ٹاون پولیس کو واقعے کی خبر دی تھی اور سی۔آر۔رویندرہ نات کے خلاف ایف۔آئی۔آر۔درج کرائی تھی اس بات پر یہاں کے عوام میں کئی سوالات کھڑے ہوگئے تھے کہ 2دسمبر کو جمع کی گئی رقم نقلی ہونے پر اُسے رسید کیوں دی گئی ؟اُسی دن پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر ہنومنتپا نے اس تعلق سے ٹاون پولس تھانہ میں طلب کردہ اخباری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ بینک منیجر نے تاخیر سے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے وجہ سے ہمیں شک ہورہا ہے کہ اس معاملہ میں بینک کا منیجر بھی ملوث ہو سکتا ہے،کیونکہ یہ واقعہ 2دسمبر کو ہوا تھا مگر بینک منیجر نے اس کی شکایت پولیس میں 4 دسمبر کو کی تھی اس پورے واقعے کی اچھی طرح چھان بین کی ذمہ داری اب سی او ڈی کو سونپی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چنتامنی ٹاون کے مختلف جگہوں پر انے والی کرنسی کو کمیشن کے طور پر دیکر نئی کرنسی حاصل کرنے کی شکایتیں محکمہ پولیس کو مل رہی ہیں اس کی بھی چھان بین کرنے کے لئے علاحدہ پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے انہوں نےعوام سے درخواست کی کہ اگر کوئی بھی شخص آپ کو نقلی کرنسی دے تو فوراََ اس کی شکایت پولیس میں کی جائے، اس میں ہر گیز تاخیر نہ کرے۔


Share: