ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چرچ اسٹریٹ کا تعمیری کام جلد مکمل ہوگا: رکن اسمبلی این اے حارث کا بی بی ایم پی انجینئروں کے ساتھ کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد رکن اسمبلی کا تیقن

چرچ اسٹریٹ کا تعمیری کام جلد مکمل ہوگا: رکن اسمبلی این اے حارث کا بی بی ایم پی انجینئروں کے ساتھ کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد رکن اسمبلی کا تیقن

Sun, 17 Dec 2017 11:07:43    S.O. News Service

بنگلورو،16/دسمبر(ایس او نیوز)شانتی نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی این اے حارث نے کہا کہ چرچ اسٹریٹ کا تعمیریکام بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا۔یہ سڑک شہر کی سب سے خوبصورت اور بہترین سڑک ہوگی، اس طرح کی سڑک صرف بیرونی ممالک میں ہی دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں سڑک پارکرنے والے افراد کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے اس سڑک پر گزارنے والی گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہاں کے تعمیری کام تقریباً80 فیصد مکمل کرلئے گئے ہیں اور کابل اسٹونس کو صرف ہاتھوں سے نصب کیا جائے گا، اس کے لئے کسی مشین کا استعمال نہیں ہوگا، اس لئے اس کام میں تھوڑی تاخیر ہورہی ہے، اس طرح کی سڑک شہر میں ہی اپنی نوعیت کی الگ سڑک ہوگی۔رکن اسمبلی نے بی بی ایم پی انجینئروں کے ہمراہ اس سڑک کے تعمیری کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ کاموں میں تاخیر ضرور ہوگئی ہے، لیکن اب آئندہ تیزی کے ساتھ کام کرتے ہوئے جلد از جلد مکمل کرنے کی سہولت دی گئی ہے، بی بی ایم پی کے چیف انجینئر(پلاننگ) کے ٹی ناگراج نے کہا کہ مذکورہ چرچ اسٹریٹ سڑک وائٹ ٹیپنگ کے ذریعہ تعمیر کی جارہی ہے، اب تک سڑک کا کام مکمل ہونا چاہئے تھا، لیکن کابل اسٹونس کو صرف فٹ پاتھ پر ہی نہیں بلکہ سڑک کے درمیان بھی تنصیب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ راہ گیر آسانی سے سڑک پارکرسکیں، چرچ اسٹریٹ کے کئی دکانداروں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان تعمیری کاموں کی وجہ سے ان کے کاروبار کو کافی نقصان ہورہا ہے، کئی مقامات پر کھدوائی کے دوران تعمیری اشیاء ڈال دی جاتی ہیں، اور کیبل بچھائے جانے کے کاموں کی وجہ سے لوگوں کو وہاں سے گزرنے میں پریشانی ہورہی ہے، انہوں نے بتایا کہ سڑک کے تعمیری کام 6 ماہ میں مکمل کئے جانا چاہئے تھا، لیکن10 ماہ ہونے کے باوجود مکمل نہیں ہوپائے ہیں۔


Share: