ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پینے کے پانی کے معاملے میں افسران کاسیاست برتنے چنتامنی رُکن اسمبلی کا الزام 

پینے کے پانی کے معاملے میں افسران کاسیاست برتنے چنتامنی رُکن اسمبلی کا الزام 

Wed, 23 Aug 2017 16:07:30    S.O. News Service

چنتامنی،23؍اگست(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)آج یہاں کے تعلقہ پنچایت میٹنگ ہال میں تعلقہ پنچایت صدر شنتما کے زیر صدارت میں کے ڈی پی اجلاس کا انعقاد کیا گیااجلاس میں رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے آگ بگولہ ہوتے ہوئے گرام پنچایتی افسران کو لتاڑا اور کہا کہ مسلسل پینے کا پانی تعلقہ کے مختلف قریوں کو سربراہی کرنے میں گرام پنچایت کے ڈیولپمنٹ افسران سیاست کررہے ہیں اور قریوں کی صفائی نہیں کی جارہی ہے قریوں میں ڈینگو بخار حد سے زیادہ ہوگئی ہے اس کے ذمہ دار گرام پنچایت کے افسران ہیں کیونکہ گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے قریوں کی صفائی نہ کرتے ہوئے صفائی کیلئے حکومت سے آنے والا فنڈ ہڑپ کررہے ہیں ۔

اجلاس میں گرام پنچایتی کے افسران پانی کے ٹینکر قریوں کو سپلائی کرنے کی جھوٹی رپورٹ پیش کرنے پررُکن اسمبلی برہم ہوگئے ان سے وارنگ دی کہ قریوں کو ٹینکروں سے پانی سپلائی کرنے کے جھوٹے بل تیار کرکہ لانے سے ان کو بل کی رقم ہر گیز نہیں دی جائیگی نقلی پانی کے بل تیار کرکہ لانے والے گرام پنچایتی افسران کا نام بلاک لسٹ میں شامل کیا جائیگا ۔رکن اسمبلی نے مزید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکدار حال ہی میں رعیتوں کو جو پمپ موٹرس فراہم کئے ہیں وہ گھٹیا پمپ موٹرس ہیں جو ٹھیکدار رعیتوں کو گھٹیا پمپ موٹرس تقسیم کئے ہیں ان ٹھیکداروں کا لائسنس مسترد کرنے کے لئے اعلیٰ افسروں کو شکایت بھیجا جائے ٹھیکدار کسانوں کو دھوکہ دینے والا کام کررہے ہیں 

اس دوران رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے فنڈ سے مختلف قریوں کی ترقی ہورہی ہے لیکن ٹھیکدار اور گرام پنچایتی کے افسران سیاسی لیڈروں کے نقش قدم پرچلنے کی وجہ سے قریوں کی ترقی میں تاخیر ہورہی ہے اس موقع پر تعلقہ پنچایتی اے او چلپتی رام لنگ ریڈی تعلقہ پنچایتی نائب صدر شرنیواس ریڈی تحصیلدار گنگپا وغیرہ موجود رہے۔
 


Share: