ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیدا ئش سے قبل ہی طے ہو جاتی تھی لڑکیوں کی قیمت، حیدرآباد میں بچوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ بے نقاب 

پیدا ئش سے قبل ہی طے ہو جاتی تھی لڑکیوں کی قیمت، حیدرآباد میں بچوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ بے نقاب 

Sun, 24 Dec 2017 13:00:21    S.O. News Service

حیدرآباد،23دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انسانیت نوازی میں اپنی مثال آپ حیدرآباد جیسے شہر میں انسانیت کو ہلاکر رکھ دینے والے شرمناک واقعہ کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی ٹی وی این ڈی ٹی ویNDTV کی جانب سے چلائے گئے اسٹنگ آپریشن میں پتہ چلا کہ پیدا ہونے سے پہلے ہی یہاں پر لڑکیوں کی قیمت طے ہو جاتی ہے اور بے خوف بڑے دھڑلے سے بچوں کی اسمگلنگ کا یہ دھندہ چلایا جا رہا ہے۔ ٹیم کی جانب سے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کے لیے گزشتہ 6 ماہ سے آپریشن چلایا جا رہا تھا۔ اس پورے گورکھ دھندے کو ظاہر کرنے کے لئے ایک جعلی آفس بنایا گیا اور جہاں پر کیمرے لگائے گئے تھے۔ کیمرے کے سامنے بچوں کی اسمگلنگ کر رہے گینگ میں شامل لوگوں کو فرضی جوڑے بن کر رابطہ کرنے اس آفس میں سودا طے کرنے کے لئے بلایا جاتا تھا ۔ ان لوگوں نے بتایا کہ وہ روپے کے بدلے بچہ دلوا سکتے ہیں ۔اس گورکھ دھندے میں شامل گینگ کے ایک رکن روی (32) نے بتایا کہ الٹراساؤنڈ سے پتہ چلا ہے کہ اس کی دوسری بیوی کو ایک ہفتے میں لڑکی ہونے والی ہے۔ وہ اس کو دے سکتا ہے. اتنا ہی نہیں کیمرے سے لاعلم روی نے اس کے علاوہ اور بھی آپشن بتائے۔ اس نے کہا کہ اس کی بہن کو تین بیٹیاں ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی ٹھیک لگے تو وہ اسے دلوا سکتا ہے۔


Share: