ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایس بی میں اصلاحات کے ایجنڈے پر آگے بڑھے گی مودی حکومت، بینکوں کوملیں گے ایک لاکھ کروڑ روپے

پی ایس بی میں اصلاحات کے ایجنڈے پر آگے بڑھے گی مودی حکومت، بینکوں کوملیں گے ایک لاکھ کروڑ روپے

Thu, 25 Jan 2018 21:44:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے بینکنگ شعبے میں اصلاحات کیلئے کمرکس لیاہے۔حکومت بینکنگ شعبے میں تقریبا ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ڈال کرعوامی بینکوں کی حالت میں اصلاحات کرنے کاحکومت کامنصوبہ ہے۔حکومت نے بدھ کو بینکنگ شعبے میں اصلاحات پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔اس بارے میں بھی اعدادوشمارپیش کیا گیا ہے کہ کس طرح سے مارچ کے اختتام تک 20عوامی بینک دوبارہ آبادکاری کے پابندیوں کے ذریعے 80000کروڑ روپے جمع کریں گے۔مودی کی حکومت کی منصوبہ بندی کے مطابق 11کمزور بینکوں کو ہی کل 11310کروڑ روپے دئے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی کم از کم پونجی کی ضرورت کو برقرار رکھ پائیں۔اسی طرح 9مضبوط بینکوں کو 35828کروڑ روپے دئے جائیں گے ۔یہ گیارہ کمزور بینک وہ ہیں جو مسلسل کم از کم پونجی، این پی اے، اثاثوں کی واپسی وغیرہ کی شرائط کو پورا نہیں پارہے ہیں۔بینکنگ نظام کو مناسب طریقے سے چلانے کے نظام کو برقرار رکھنے کے لئے ان ہدایات کو نافذ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ڈی بی آئی بینک کوسب سے زیادہ 10610کروڑ روپے کی رقم ملے گی۔اس بینک کا نان پرفارمننگ اثاثہ (این پی اے)24.98فیصد تک پہنچ گیا ہے۔اس کے بعد بینک آف انڈیاکو 9232کروڑ روپے ملیں گے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیاکو 8800کروڑ روپے ملیں گے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بدھ کو کہا ہے کہ کمزور بینکوں کو مزید پیسہ دیا جا رہا ہے تاکہ وہ کم سے کم سرمایہ کاری کی اشد ضروریات کو پورا کرسکیں۔جیٹلی نے کہا کہ حکومت مناسب وقت پرآئی ڈی بی آئی بینک کو دوبارہ بحال کرے گی۔


Share: