ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرولیم مصنوعات جلد ہی جی ایس ٹی کے دائرے میں، حکومت نے دیا اشارہ

پٹرولیم مصنوعات جلد ہی جی ایس ٹی کے دائرے میں، حکومت نے دیا اشارہ

Wed, 20 Dec 2017 00:24:35    S.O. News Service

نئی دہلی19دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )حکومت جلد ہی پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لا سکتی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں ریاستی حکومتوں کی رائے کا انتظار کر رہی ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ ہم اس معاملے میں ریاستوں کے درمیان عام رائے بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔ جیٹلی نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ٹی ڈی پی کے رہنما دیویندر گوڑ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس امر کا ذکر کیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئین ترمیم بل میں پٹرولیم مصنوعات کوجی ایس ٹی کے دائرے میں رکھا گیا ہے، لیکن اس کو لاگو کب کرنا ہے اس کو جی ایس ٹی کونسل طے کرے گی ۔ ہمیں اس کو لاگو کرنے کے لئے قانون میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔فی الحال مختلف ریاستوں میں پٹرولیم مصنوعات پر مختلف ٹیکس کی شرح مقرر ہے ۔ جبکہ وزارت پٹرولیم اس میں یکسانیت لانا چا ہتی ہے ۔مثلا ڈیزل پر دہلی میں وی اے ٹی 16.75 فیصد ہے، جبکہ ممبئی میں یہ 28.51 فیصد ہے۔ جیٹلی نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی طرف سے جی ایس ٹی کونسل میں اس موضوع کو زیر التواء رکھنے کی تکمیل سوال کے جواب میں کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کی ہر ماہ ہونے والی میٹنگ میں اس معاملے پر ریاستوں کے درمیان عام رائے کی کوشش جاری ہیں۔


Share: