ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پونے:مشہور مراٹھی ڈرامہ نگار کی مورتی کے ساتھ توڑپھوڑ،4 لوگوں پر مقدمہ درج

پونے:مشہور مراٹھی ڈرامہ نگار کی مورتی کے ساتھ توڑپھوڑ،4 لوگوں پر مقدمہ درج

Tue, 03 Jan 2017 21:42:43  SO Admin   S.O. News Service

پونے، 3جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے پونے میں آج علی الصباح یہاں مراٹھا حامی ایک تنظیم نے آنجہانی مشہور مراٹھی ڈرامہ نگار اور مزاح نگار رام گنیش گڈکری کی مورتی کے ساتھ توڑ پھوڑ کی اور الزام لگایا کہ ان کے ڈرامے میں چھترپتی شیواجی کے بیٹے کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے۔پونے کے سرپرست وزیر گریش باپٹ اور مقامی بلدیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔سانبھاجی بریگیڈنے سوشل میڈیا پر اس توڑ پھوڑ کی ذمہ داری لی اور کہا کہ اس کے کارکنوں نے پونے میونسپل کارپوریشن کے باغ سے مصنف کی مورتی ہٹا کر اسے دریا میں پھینک دیا۔اس نے الزام لگایا کہ گڈکری نے اپنی کتاب اور ڈرامہ ”راج سنیاس“میں شیواجی مہاراج کے بیٹے سانبھاجی کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے۔سانبھاجی بریگیڈ کے رہنما سنتوش شندے نے کہا کہ ہم سانبھاجی باغ سے اس مورتی کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے اور ہم نے اس سلسلے میں کارپوریشن سے ضروری بات چیت بھی کی تھی لیکن انہوں نے ہماری درخواست پر توجہ نہیں دی، جس کے بعد ہمارے کارکنوں نے اس مورتی کو ہٹا دیا۔اسی درمیان ڈکن جم خانہ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔


Share: