چندی گڑھ، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے وزیر تعلیم دلجیت سنگھ چیمہ کی رہائش گاہ پر اس وقت کشیدہ صورت حال پیدا ہو گئی جب مظاہرہ کر رہے اساتذہ کی ایک ٹیم ان کے گھر میں گھس کر بیٹھ گئی، اس سے ناراض وزیرتعلیم نئے سال کے موقع پر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے تقریبا 100پرائمری ٹیچر ٹریننگ (ای ٹی ٹی)کے اساتذہ کا ایک گروپ سیکٹر 39میں پنجاب وزارتی سطح کے رہائشی پریسر میں ان کے گھر کے سامنے جمع ہو گئے،یہ اساتذہ مستقل ملازمت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ قوانین اس کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ وہ نچلی میرٹ فہرست میں آتے ہیں۔اساتذ ہ جو کل دوپہر کو یہاں جمع ہوئے تھے وہ چیمہ سے ملنے کے بہانے زبردستی سیکورٹی اہلکاروں کو دھکا دے کر اندر گھس گئے لیکن اندر داخل ہونے کے بعد وہ وہیں بیٹھ گئے اور وہاں سے نکلنے سے انکار کر دیا۔چیمہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں اتوار اور دیگر چھٹی والے دن لوگوں کی شکایت سنتا ہوں، وہ اساتذہ جو زبردستی گھر میں گھس گئے،انہیں بتایا جا چکا تھا کہ ا ی ٹی ٹی اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے لیکن اصول کے مطابق وہ نچلی میرٹ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے مستقل ملازمت حاصل نہیں کر سکتے، لیکن وہ مسلسل مستقل ملازمت کا مطالبہ کرتے رہے۔