ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب کانگریس چیف کا کجریوال پر مایوسی بھری چال بازی کا الزام

پنجاب کانگریس چیف کا کجریوال پر مایوسی بھری چال بازی کا الزام

Sat, 10 Dec 2016 20:47:07  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ،10دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) پنجاب کانگریس کے چیف امریندر سنگھ نے اکالی- بی جے پی اتحاد اور کانگریس کے درمیان خفیہ معاہدے کے اروند کجریوال کے الزام کو سرخیوں میں بنے رہنے کیلئے ان کی مایوسی بھری چال بازی بتایا۔انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب میں کوئی انتخابی ایجنڈا نہیں ہونے اور دہلی میں معمولی ٹریک ریکارڈ ہونے کے ساتھ اروند کجریوال اسمبلی انتخابات سے پہلے عوام کی نظروں میں بنے رہنے کے لئے مایوسی بھری چال بازی پر آمادہ ہیں۔کانگریس اور اکالی دل کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے انتظام کے کجریوال کے الزامات کوبکواس اور غلط بتاتے ہوئے امرندر نے دعوی کیا کہ کجریوال کی مایوسی ان کے بیہودہ مذاق سے صاف دکھائی دے رہی ہے۔


Share: