ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پریس کلب آف انڈیا کے نومنتخب ممبران کے اعزاز میں آئی او ایس کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام 

پریس کلب آف انڈیا کے نومنتخب ممبران کے اعزاز میں آئی او ایس کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام 

Wed, 20 Dec 2017 19:32:14    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍دسمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز)پریس کلب آف انڈیا کے نو منتخب ممبران کے اعزاز میں گذشتہ شب انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز کی جانب سے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ میڈیا میں حقیقت پر مبنی خبریں اب نہیں آرہی ہیں،سچائی عنقا ہوتی جارہی ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،انہوں نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ ماہرین تعلیم ،ریسرچ اسکالرس اور صحافیوں کے درمیان بہت فاصلہ ہوگیا ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے ۔پریس کلب کے نومنتخب صدر گوتم رائے نے کہاکہ پریس کلب آف انڈیا ہندوستان کا ایک معتبر اور حکومتی دباﺅ سے آزاد صحافیوں کا ادارہ ہے ،میڈیا کی آزای کو بنائے رکھنے کی ہماری کوشش جاری رہے گی ،اس دوران ہم ایک پروگرام ہر ماہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کسی صحافی کی لکھی ہوئی کتا ب پر ہم یہاں مذاکرہ کریں گے اور اس کتاب میں جو کچھ ہے اسے دور تک پہونچائیں گے ، اس موقع پر انہوںنے یہ بھی کہاکہ اس سال پریس کلب میں اردو صحافت کوبھی نمائندگی ملی ہے جو بہتر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اردو میڈیا میں جو کچھ چیزیں چھپتی ہے وہ نیشنل میڈیا میں بھی آئے ۔پریس کلب آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ونے کمار نے کہاکہ سوشل میڈیا آنے کے بعد تحقیقی صحافت کا مزاج ختم ہوگیاہے ،1000/1200 الفاظ سے زائد کا اب کوئی مضمون نہیں لکھتاہے ،پڑھنے کا مزاج ختم ہوگیا بلکہ یہ کہاجانے لگاہے جتناکم الفاظ استعمال کیا جائے اتنا بہتر ہے ،فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ پر اب لوگ چند لفظوں میں اپنی بات کہنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم یہ صحافت کیلئے اچھی چیز نہیں اور صحافیوں کو پڑھنے کا مزاج پیدا کرنا چاہیئے ۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب نوید حامد نے کہاکہ آئی اوایس کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بہتر اور قابل ستائش اقدام ہے ،صحافیوں سے ہماری گزارش ہوگی کہ وہ ملک کے چوتھے ستون کو آزاد بنانے اور مضبوط کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ ماس کمیونیکشن کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے کہاکہ ہندوستان میں اعلی تعلیم نظام ابھی ترقی نہیں کرسکاہے ،ٹیکنالوجی میں بھی ابھی پیچھے ہے جس کی وجہ سے میڈیا کے شعبہ میں بھی طلبہ کو زیادہ کامیابی نہیں مل پاتی ہے ۔لاءکمیشن کے سابق چیرمین اور آئی او ایس کے جوائنٹ سکریٹری پروفیسر افضل وانی نے میڈیا کے تناظر میں قانونی ہمیت پر بات چیت کی ۔پریس کلب کے ممبر اور وائس آف امریکہ اردو کے بیورو چیف جنا ب سہیل انجم نے پریس کلب کے تعارف او راس کی سرگرمیوں پر انتہائی دلکش او رخوبصورت خاکہ پیش کیا جسے تالیاں بجابجاکر خوب سراہاگیا ۔جبکہ نظامت کا فریضہ بحسن وخوبی سینئر صحافی جناب اے یو آصف نے انجام دیا ۔

واضح رہےکہ پریس کلب آف انڈیا ہندوستان کا قدیم ادارہ ہے جو حکومتی دباﺅ سے مکمل طور پر آزاد ہے ،سال رواں پہلی مرتبہ وہاں اردو کو نمائندگی ملی ہے اور سینئر صحافی جناب اے یو آصف (ایڈیٹر چوتھی دنیا اردو ) منیجنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں ۔ عشائیہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں شراد شرما (این ڈی ٹی وی )بنی یادو انڈین ایکسپریس ،عبد السلام عاصم (یواین آئی ) اوشا مہاجن ۔ پرواز رحمانی (ایڈیٹر سہ روزہ دعوت) کلیان برکھا ۔ قیصر شمیم ۔ ارہٹ جوشی ۔رعنا صدیقی (دی ہندو) ۔گوتم لاہری ۔ندیم احمد کاظمی (این ڈی ٹی وی ) طارق انور (نیشنل ہیرالڈ ) ۔ قمر اشرف (اسٹیٹ مین) معین احمد (ٹائمز آف انڈیا)۔عامر سلیم (ہمارا سماج ) ۔مولانا عبد الحمید نعمانی ۔شمس تبریز قاسمی (ملت ٹائمز)۔وجے شنکر ۔جاوید رحمانی ۔وسیم احمد ۔راشدالاسلام ۔اشرف علی بستوی ۔عبد الباری مسعود۔اوتار نیوی ۔صفی اختر ۔ تعاون ٹرسٹ کے چیرمین محمد عالم ۔عطاءالرحمن ۔اقبال حسن کے نام سرفہرست ہیں ہیں ۔ علاوہ ازیں آئی او ایس کے سکریٹری جنرل پروفیسرزیڈ ایم خان نے بھی شرکت کی ۔


Share: