ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پروفیسر طلعت احمد کی خدمات کا اعتراف

پروفیسر طلعت احمد کی خدمات کا اعتراف

Thu, 09 Aug 2018 01:20:21    S.O. News Service

نئی دہلی:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے سبکدوش ہونے پر اُن کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ طب یونانی کے تئیں اُن کی مثبت اور تعمیری فکر کے نتیجہ میں عظیم مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں سے منسوب ’انسٹی ٹیوٹ فار لٹریری اینڈ ہسٹوریکل ریسرچ اِن یونانی میڈیسن‘ کا مرکز قائم کرکے مسیح الملک کو صحیح معنوں میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پروفیسر طلعت احمد نے تقریباً چارسالہ مدت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کئی نئے کورسیزکا آغاز کیا جس میں ڈپلوما اِن یونانی میڈیسن، ایم ڈی یونانی اور پی ایچ ڈی یونانی بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ واپس کشمیر یونیورسٹی جارہے ہیں، اُمید کی جاتی ہے کہ وہ مزید ترقی کی راہیں ہموار کرنے میں کامیاب ہوں گے اور ملت اسلامیہ ہند ان کی خدمات سے مستفیض ہوتی رہے گی۔ 


Share: