پتور، 23؍اگست (ایس او نیوز) مارپیٹ کے ایک معاملے میں ملوث مفررور ملزم کو 37سال بعد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کا نام سی ایچ عبدالقادر بتایا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق1979میں عبدالکنہی نامی ایک شخص پر 14افراد نے حملہ کیا تھا۔ ان میں عبدالقادر بھی شامل تھا۔ لیکن حملے کے بعد عبدالقادر بحرین فرار ہوگیا تھا اور بہت برسوں تک وہیں مقیم رہا۔پھر وہ سال2010میں ہندوستان لوٹ آیا اور کاؤ نامی دیہات میں رہنے لگا تھا۔ پرانے فائلوں کی چھان بین کرتے وقت پتور پولیس کے علم میں یہ معاملہ دوبارہ سامنے آیا اور تفتیش کے بعد عبدالقادرکی موجودگی کا پتہ چل گیا۔سب انسپکٹر اومنّا اور ان کے عملے نے کاؤ دیہات سے عبدالقادر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔